14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:27
جنوبی وزیرستان سے اغواء کئے گئے واپڈا کے 8 اہل کار رہا
جیو نیوز - پشاور … گومل زام ڈیم منصوبے پر کام کرنے والے واپڈا کے 8مغوی اہل کاروں کو 2 سال کے بعد طالبان نے رہا کردیا، ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی رہائی ڈھائی کروڑ روپے تاوان ادا کرنے کے بعد ہوئی۔ واپڈا کے 8 اہل کاروں کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام ڈیم سے واپسی پر طالبان نے اغواء کرلیا تھا جبکہ ان کے ساتھ اغوا کئے گئے ایک ایف سی اہل کار کو قتل کر دیا گیاتھا۔ تقریباً 2سال بعد طالبان نے جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے بوبڈ میں ان اہل کاروں کو رہا کردیا۔ مغوی اہلکاروں کو سیکیورٹی فورسز اور ایف سی اہلکاروں نے بنوں کینٹ پہنچایا اورکئی گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد انہیں ڈیرہ اسماعیل خان روانہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مغویوں کی رہائی کیلئے ڈھائی کروڑ روپے تاوان ادا کیا گیا ہے۔