تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:5

کراچی میں رینجرز اور پولیس کے چھاپے ، 28 ملزمان زیر حراست

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مختلف کاروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے رکن ، ٹارگٹ کلر اور بھتہ خوروں سمیت 28 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجر اور پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشنزکا سلسلہ جاری ہے اور پولیس اور رینجرز نے 11مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئیے کالعدم تنظیم کے رکن ، ٹارگٹ کلراور بھتہ خوروں سمیت 28 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق نیو کراچی،محمود آباد، بلوچ کالونی، بھینس کالونی لانڈھی ، گلشن معمار، حسن مجتبیٰ ٹاوٴن ، سو کوارٹر کورنگی ، جوہر موڑ گلستان جوہر ، سرجانی ٹاوٴن اوریوسف گوٹھ میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور وں سمیت 14 ملزمان کوحراست میں لے لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتارافراد میں سیاسی جماعتوں اور لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔دوسری جانب گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ ایس پی گلشن اقبال مقدس حیدر کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے رکن سمیت 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس اوررینجرزکی جانب سے11 ستمبرسے اب تک مجموعی طور پر172افراد کو گرفتار کیا گیا۔11ستمبرکو34 افراد،12ستمبرکو 73 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 13ستمبرکو 05 افراد اور 14ستمبر کو 32 افراد جبکہ 15 ستمبرکو28 افراد گرفتار کیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.