15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:42
وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون،دیرواقعہ پراظہار افسوس
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ٹیلی فون کیا اور ان سے دیر واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ حکومتی اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نیپاک فوج کے میجر جنرل ثنا اللہ ، لیفٹینٹ کرنل توصیف اور لانس نائیک عمران کی شہادت پر آرمی چیف کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے قوم کے دفاع کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان گنت قربانیاں دی ہیں اور اس طرح کے واقعات پاک فوج کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلح افواج مزید حوصلے ملک اور قوم کا دفاع جاری رکھیں گی۔