تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:42

آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب کاموجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار

جیو نیوز - کراچی…آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب نے موجودہ حکومت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سر فہرست ہوگا۔کراچی میں پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور موجودہ حکومت پر مکمل اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مضبو ط اور جامع پالیسی کے ذریعے کشمیر کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سامنے لا یا جا ئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.