15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:58
جامشورو گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی، سندھ کے 7 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل
جیو نیوز - حیدر آباد … جامشورو گرڈ اسٹیشن کے سرکٹ ون اور ٹو میں فنی خرابی ہونے سے سندھ کے 7 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ حیسکو ترجمان کے مطابق جامشورو گرڈ اسٹیشن کے سرکٹ ون اور ٹو میں فنی خرابی ہوگئی جس کے بعد سندھ کے 7 اضلاع کے 27 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق فنی خرابی کے باعث بجلی سے محروم ہونے والے اضلاع میں حیدر آباد ، میر پور خاص، ٹنڈو الہ یار، عمر کوٹ ، مٹیاری، سکرنڈ اور چھاچھرو شامل ہیں۔ حیسکو حکام کے مطابق جامشورو گرڈ اسٹیشن میں ہونے والی فنی خرابی دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔