تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:56

پشاور : خاتون کا قاتل اس کا اپنا بدبخت بیٹا نکلا

جیو نیوز - پشاور…پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں قتل ہونے والی خاتون کا قاتل اس کا اپنا بدبخت بیٹا نکلا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ بدبخت بیٹا ہی اپنی ماں کا قاتل نکلا۔ پولیس کے مطابق ملزم نعیم خان نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑا کرنے پر اپنی ماں حیا بی بی کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر لی گئی۔ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.