تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:21

لینڈفراڈکیس : اسلام آبادہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آبادکو طلب کرلیا

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آبادہائی کورٹ میں لینڈفراڈکیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے بتایاہے کہ چیف کمشنراورڈپٹی کمشنر مجسٹریٹ کی گرفتاری میں تعاون نہیں کررہے،عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکوآج ہی طلب کرلیاہے۔ اسلام آبادہائی کورٹ میں لینڈفراڈ کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کی ، عدالت میں پانچ کنال اراضی بیچے جانے کامقدمہ زیرسماعت ہے جس کے مطابق اراضی بیچی گئی لیکن خریدارکے نام منتقل نہ کی گئی۔ حاضر سروس مجسٹریٹ پر15لاکھ روپے رشوت لینے کا بھی الزام ہے۔ دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ حاضر سروس مجسٹریٹ کا نام ابھی تک ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیوں نہ کیاگیا؟؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.