تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:57

بارودی مواد گاڑی کیس؛ ملزم حماد عادل کا اقلیتی وزیر شہباز بھٹی کے قتل کا اعتراف

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو سے بارود سے بھری گاڑی کی برآمدگی کے کیس کے مرکزی ملزم حماد عادل نے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ حماد کا کہنا ہے کہ شہباز بھٹی کو توہین رسالت قانون کی مخالفت کی وجہ سے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق حماد عادل نے تفتیش میں بتایا کہ اس نے اپنے ساتھیوں تنویر اورعمرعبداللہ کے ساتھ مل کر شہباز بھٹی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ شہباز بھٹی کے قتل کے لئے تنویر اے کے 47 رائفل فاٹا سے لے کر آیاتھا۔ حماد نے بتایا کہ 2 مارچ 2011ء کی صبح شہباز بھٹی جیسے ہی گھر سے نکلا تو انہوں نے گاڑی کا راستہ روک کر شہباز بھٹی پر فائرنگ کردی۔ 31 اگست کو ملزم حمادعادل کے گھر میں کھڑی گاڑی سے 120 کلوگرام سے زائد بارودی مواد برآمد ہوا تھا۔ پولیس نے اتوارکی رات تھانہ سبزی منڈی سے حماد عادل کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔ ملزم حماد کا ساتھی عمرعبداللہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار کے قتل کے الزام میں پہلے ہی گرفتارہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.