تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:35

حکومت کے 100دنوں کی کارکردگی نے عوام کو مایوس کیا،چوہدری اعجاز

جیو نیوز - لاہور… تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے سو دنوں کی کارکردگی نے مایوس کرتے ہو ئے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ اگر یہ پانچ سال رہے تو عوام کا کیا حال کریں گے۔اعجاز چودھری نے یہ بات لاہور کینٹ میں دربار حضرت بابا مسکین شاہ کے سجادہ نشین عشرت حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر کہی۔ اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث ملکی قرضوں میں اضافہ ہوا جس سے معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ تحریک انصاف نے کئی مرتبہ اقتدار کو ٹھوکر ماری ہے کیونکہ یہ اس کا مشن نہیں اس کا مشن صرف اصولوں پر کھڑے رہنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.