18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:45
ڈاکٹر مناف ترین کے اغوا کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا کوئٹہ میں ہڑتال کا اعلان
جیو نیوز - کوئٹہ…ڈاکٹر مناف ترین کے اغوا کے واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کمال نے بتایا کہ ڈاکٹر مناف ترین کے اغوا کے خلاف بطور احتجاج کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آج سے غیر معینہ مدت کیلئے او پی ڈیز بند رہیں گی۔ ڈاکٹر کمال کا کہنا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے جمعرات کو ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔