تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:20

جائیداد کا تنازع ،چھوٹے بھائیوں نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

جیو نیوز - حافظ آباد…حافظ آباد میں جائیدادکے تنازع پر بھائیوں نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔محلہ بہاول پور کے رہائشی عنایت اللہ کا اپنے بھائیوں ریاض،ارشد اورعاشق سے 2ایکڑ اراضی کا تنازع کافی عرصہ سے چل رہا تھامقتول عنایت کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اسکے چچا زمین اپنے نام کروانا چاہتے تھے اس کا والد زمین برابر تقسیم کرنا چاہتا تھا۔ملزمان ریاض،ارشد اورعاشق انکے گھر زمین اپنے نام منتقل کروانے کے لئے آئے ،والد کے انکارپر انہوں نے اندھادھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔سٹی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا ۔واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود ابھی تک کوئی ملزم گرفتارنہیں ہوسکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.