تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:26

غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی کیلئے کرفیو بھی لگایا جاسکتا ہے،چیف جسٹس

جیو نیوز - کراچی …کراچی امن و امان کیس میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہر کی دکانوں سے لانچر اور اینٹی ایئر کرافٹ گن مل رہی ہیں ، لانچوں سے کرنسی اور منشیات کی ترسیل ہورہی ہے۔ اگر تہیہ کرلیا جائے تو ایک گولی بھی نہیں آئے گی۔ کراچی امن و امان کیس کے دوران چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے کہا کہ اسرائیل، نیٹو ، امریکا اور بھارت کا اسلحہ آرہا ہے ، غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کے لئے کرفیو بھی لگایا جاسکتاہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کتنے اسمگلنگ کے کیس پکڑے گئے؟،جس دن ہم نے تہیہ کرلیا یہاں ایک بھی گولی نہیں آئے گی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کتنی تشویشناک بات ہے کہ شہر کی دکانوں سے لانچر اور اینٹی ایئر کرافٹ گن مل رہی ہیں ، لانچوں سے کرنسی اور منشیات کی ترسیل ہورہی ہے ، مافیا مضبوط ہوگئی ہیں۔ جسٹس خلجی عارف حسین نے ریمارکس دیے کہ یہاں اسلحہ کرائے پر مل رہا ہے، ہمارے زمانے میں تو سائیکل کرائے پر ملتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قانون صرف کتابوں میں رکھنے کیلئے نہیں ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.