19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:27
لاہورزیادتی کیس: 5 سالہ بچی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں زیادتی کا شکار بننے والی 5 سالہ بچی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا۔ذرائع کے مطابق بچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے 3افراد سفید گاڑی میں بٹھا کرایک خالی گھر میں لے گئے،ایک شخص نے مجھے پاپڑ اور قلفی کھلائی،اس کے بعد مجھے نہیں پتاکہ میرے ساتھ کیاہوا،اس بیان کے بعد پولیس نے مقامی آئسکریم فیکٹری کے مالک اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا ہے۔اس سے قبل بچی کو بیان دینے کے قابل قرار دیتے ہوئے ڈاکٹروں نے پولیس کو اس سے بیان لینے کی اجازت دے دی تھی۔