تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:45

خیبر پختون خوا میں نظام تعلیم انگریزی میں کرنے کا فیصلہ

جیو نیوز - پشاور…خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں نصاب تعلیم اردو کی بجائے انگریزی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پرویزخٹک نے پشاور میں جیو نیوز سے گفت گو میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ایسا نظام تعلیم لانا چاہتی ہے جہاں سرمایہ دار کے ساتھ غریب کا بچہ بھی ایک ہی نصاب پڑھے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں نصاب تعلیم انگریزی ہو گا، سرکاری اسکولوں میں بھی پرائیویٹ اسکولوں کا نصاب پڑھایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.