19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:45
70کروڑ غبن کے الزام میں طارق پوری گرفتار
جیو نیوز - کراچی…ایف آئی اے نے کراچی میں چھاپامار کر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق سی ای او طارق پوری کو غبن اور خورد برد کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ ڈپٹی ڈائرکٹر ایف آئی اے فقیر محمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ اطلاع ملنے پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابقہ سی ای او طارق پوری کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف غبن اور خورد برد کے 10مقدمات درج کرلیے۔ ایف آئی اے کے مطابق طارق پوری پر الزامات ہیں کہ انہوں نے زمین کی خرید و فروخت اور اکاونٹس میں 70 کروڑ روپے کا غبن کیا۔ ٹی ڈی اے پی اسکینڈل میں اس سے قبل خاتون سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔