19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:45
بریڈفورڈ میں گرفتار پی آئی اے پائلٹ کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا
جیو نیوز - بریڈ فورڈ… برطانیہ میں نشے کی حالت میں طیارے کے کاک پٹ سے گرفتار پاکستانی پائلٹ کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 54برس کے عرفان فیض کو لیڈز مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اسے لیڈز بریڈفورڈ انٹرنیشنل اےئرپورٹ سے بدھ کی شب گرفتار کیا گیا تھا۔ پائلٹ پر ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی اور 180جانوں کوخطرے میں ڈالنے کا الزام ہے۔ اسلام آبادآنے والی قومی اےئرلائن کی اس پرواز کے کپتان کو پی آئی اے نے فوری طور پرمعطل کردیا ہے۔ برطانیہ ہی کے شہر مانچسٹر میں پی آئی اے کے تین فضائی میزبان بھی تاحال زیرحراست ہیں۔ تینوں کو گزشتہ روز نشے کی حالت میں خواتین سے بدتمیزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور جرم نہ ہوا تو جمعے کو تینوں کو رہا کر دیا جائے گا۔