20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:26
کراچی :ناظم آباد میں رینجرزکا ٹارگٹڈ آپریشن ، 10افراد زیرحراست
جیو نیوز - کراچی …کراچی میں ناظم آباد تین نمبر میں رینجرزنے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت 10افراد کوحراست میں لیکر سی سی ٹی وی کیمرے اور29 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلئے۔ناظم آباد نمبر3 میں واقع نائیٹل کالونی میں رینجرز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا،کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پرچھاپے مارے گئے،آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کارکن سمیت 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر سی سی ٹی وی کیمرے، ریکارڈنگ ڈی وی آر اور مختلف اقسام کے29 ہتھیار برآمد کر لئے گئے۔رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر انکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جائیں گے۔