تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:14

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل کئے گئے 6 ججوں نے حلف اٹھالیا

جیو نیوز - لاہور … لاہور ہائی کورٹ کے مستقل کئے گئے 6 ججوں نے حلف اٹھالیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطاء بندیال نے ججز سے حلف لیا۔ ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی تقریب حلف برداری لاہو رہائیکورٹ میں ہوئی جہاں چیف جسٹس جسٹس عمر عطاء بندیال نے مستقل کئے گئے ججوں سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس عبدالسمیع خان، جسٹس عبادالرحمان لودھی، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک شامل ہیں۔ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی نے بھی لاہور ہائیکورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.