تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:31

جسٹس مشیر عالم نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

جیو نیوز - کراچی … جسٹس مشیر عالم نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حلف لیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہونے والی تقریب میں جسٹس مشیر عالم نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالی، چیف جسٹس پاکستان نے ان سے حلف لیا۔ واضح رہے کہ جسٹس مشیر عالم اس سے قبل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تھے انہیں ترقی دے کر سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا ہے، جبکہ جسٹس مقبول باقر کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.