تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:19

پشاور: مسجد پر حملے کا مقدمہ درج، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

جیو نیوز - پشاور … پشاور کے نواحی علاقے اچینی میں مسجد پر حملے کا مقدمہ تھانہ سربند میں درج کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے زیادہ تھی۔ پولیس کے مطابق اچینی میں مسجد پر حملے کے بعد پولیس اور ایف سی کا مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیاہے، گرفتار افراد میں کالعدم تنظیم کے کارکن بھی شامل ہیں۔ گزشتہ شب اچینی بالا میں مسجد پر حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے زیادہ تھی، جنہوں نے دستی بموں کا استعمال اور فائرنگ کی۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کے خیبرایجنسی فرار ہونے کی اطلاعا ت ہیں۔ حملے کا مقدمہ سربند پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.