تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:39

لاہور: دہشت گردوں سے تعلق کے شبے میں مزیدچارافراد گرفتار

جیو نیوز - لاہور…حساس اداروں نے آج بھی لاہور اور فیروز والا سے نجی اکیڈمی کے ٹیچرسمیت 4 افراد کو دہشت گردوں سے تعلق کے شبے میں گرفتار کر لیا ۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے اکیڈمی کے ٹیچر کو ٹاوٴن شپ سے گرفتار کیا ، ٹیچر پر دہشت گردوں سے تعلق کا شبہ ہے۔ فیروز ولا کے شریف پارک سے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار سے ہے، ان افراد کے نام ظاہر خان،کامران خان اورسراج ہیں ، چاروں افراد کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.