21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:39
کراچی: گلستان جوہراورلانڈھی میں فائرنگ، 3افراد ہلاک
جیو نیوز - کراچی… کراچی کے علاقے گلستان جوہراورلانڈھی میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے تین افرادکوہلاک کردیا، جبکہ پولیس نے کلفٹن بلاک4میں فلیٹ پرچھاپا مارکر اشتہاری ومفرورملزم کوگرفتارکرلیاہے۔ ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق گلستان جوہرمیں فائرنگ کاواقعہ یوٹیلیٹی اسٹورکے قریب پیش آیا، دوسراواقعہ لانڈھی کے ریڑھی گوٹھ علاقے میں ہواجہاں منشیات فروشوں کا مبینہ اڈہ تھا۔ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد جوئے کے اڈے پر ہی بیٹھے تھے جبکہ زخمی ہونے والا ایک شخص راہ گیر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بھتے کے تنازعے کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ کلفٹن میں چھاپے سے متعلق بھی پولیس کاکہناہے کہ گرفتارملزم غلام رسول شرافی گوٹھ میں منشیات کااڈہ چلاتاتھاا ورگرفتاری سے بچنے کیلئے کلفٹن میں واقع فلیٹ میں روپوش تھا۔