تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:39

شاہدرہ میں2افراد کی 10سالہ بچے سے زیادتی، 1ملزم گرفتار

جیو نیوز - شاہدرہ… شاہدرہ کے علاقے لاجپت روڈ پر 2 افراد نے 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جسے متاثرہ بچے نے پہچان لیا۔ دس سالہ بچے کے ورثا کا کہنا ہے کہ بچہ دکان پر چیز لینے گیا جہاں ملزمان اسے اٹھا کر اپنے گھر لے گئے۔ بچے نے اپنے گھر والوں کو آگاہ کیا تو انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس تھانہ شاہدرہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم منیر فرار ہے۔ پولیس کے مطابق بچے نے ملزم عبداللہ کو شناخت کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.