22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:17
اسلام آباد : پولی کلینک اسٹاف کے یونین رہنماراجاالیاس فائرنگ سے زخمی
جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد میں پولی کلینک اسٹاف کے یونین رہنماراجاالیاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ آج صبح پیش آیا جب راجاالیاس نمازفجرکی ادائیگی کے لیے اپنی رہائش گاہ جی سکس سے مسجد جا رہے تھے ۔ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجے میں راجا الیاس زخمی ہو گئے۔انھیں پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے موقع پرپہنچ کرتحقیقات شروع کر دی ہیں۔