تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:56

چکوال حادثے میں جاں بحق 16 افراد کی میتیں چھوٹاساہیوال پہنچادی گئی

جیو نیوز - چکوال…چکوال میں گزشتہ روز پیش آئے حادثے کے 17 جاں بحق افراد میں سے 16 کی میتیں سرگودھا کے قصبہ چھوٹاساہیوال پہنچادی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3بچوں اور 4خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 15 افرادشامل ہیں ، تمام افراد کی اجتماعی نمازجنازہ آج شام ادا کی جائے گی۔سرگودھا کے گاوٴں چھوٹا ساہیوال سے67 افراد ایک شہہ زور میں سوار ہوئے۔منزل تھی کلرکہار جہاں ان مسافروں کو پیرکھارا دربار کی زیارت کرنی تھی لیکن مارٹن خْرد کے مقام پر گاڑی کے بریک فیل ہوگئے۔خوفناک حادثے میں منی ٹرک ایک کھائی میں گرا اورموت نے 17 مسافروں کی سانسیں منقطع کردیں۔حادثے میں شہہ زور کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا۔ڈی سی او چکوال نے اپنی سربراہی میں حادثے کا شکار ہونے والوں کو للہ اسپتال منتقل کیا۔انہوں نے بتایا کہ جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں دشوار گزار راستوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔حادثے کا شکار افراد میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔تمام افراد کا تعلق سرگودھا سے ہے۔40 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔مرنیوالوں کو سرگودھا میں سپردخاک کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.