6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:45
مذاکرات کامیاب ہونے سے امن کا خواب پورا ہوجائیگا، پروفیسر ابراہیم
جیو نیوز - اسلام آباد…طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت طالبان مذاکرات کامیاب ہونے سے عوام کا امن کا خواب پورا ہوجائے گا۔پروفیسر ابراہیم نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوتین روزمیں طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ملاقات کیلئے روانہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد سازی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، مذاکرات کامیاب ہونے سے عوام کاامن کاخواب پورا ہوجائے گا۔