6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:49
کوئٹہ میں سردیاں ختم ہوتے ہی خانہ بدوشوں کی واپسی شروع ہوگئی
جیو نیوز - کوئٹہ… سردی کی شدت ختم ہوتے ہی بلوچستان اور سندھ سے ملحقہ سرحدی علاقوں سے خانہ بدوشوں نے کوئٹہ اور گرد و نواح کا رخ کرلیا ہے۔کوئٹہ کے گرد و نواح میں سڑکوں پر سامان سے لدے قافلے اور سڑک کنارے خیمہ بستیاں آباد ہونے لگیں لگیں تو سمجھ لیں کہ سردی کا موسم ختم ہوگیا ہے،بلوچستان اور سندھ کے سرحدی گرم علاقوں سے خانہ بدوشوں کے قافلے کوئٹہ اور شمالی بلوچستان کے دیگر علاقوں میں آنا شروع ہوگئے ہیں،جب وہاں گرمی ہوتی ہے تو بھاگ کر یہاں آجاتے ہیں،جب ادھر سردی ہوتی ہے تو وہاں چلے جاتے ہیں، یہ چلتا رہتا ہے۔موسمی سختی اور معاشی مجبوریوں کے باعث نقل مکانی کا یہ سلسلہ صدیوں سے ان خانہ بدوشوں کا طرز زندگی ہے لیکن اس سے وابستہ مسائل کا اندازہ وہی لوگ کرسکتے ہیں جو حالات کے باعث اس کا شکار ہوں۔ہم لوگ مجبوری سے اودھرجاتے ہیں ، ہمارا سر کا چھت نہیں ہے، ہم اس لئے ادھر سے ادھر جاتا ہے،ایدھر سردی تھا تو اودھر چلاگیا، نہ ہمارے پاس لکڑی کا بندوبست ہے نہ گیس ہے نہ بجلی ہے۔وجہ موسم کی سختی ہو یا کچھ اور لگتا یہی ہے کہ اپنے کاندھوں پر اپنا ہی گھر اٹھائے در بدر بسنا، ان افراد کا مقدر ہے لیکن ان افراد کا کہنا ہے اگر حکومت ایک نظر کرم ان پر بھی کرے تو ان کی زندگی بھی بہتر ہوسکتی ہے۔