6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:21
تھر :خشک سالی اورجان لیوا امراض سے جاں بحق افرادکی تعداد224 ہوگئی
جیو نیوز - تھرپارکر…تھرپارکرکے سول اسپتال مٹھی میں مزیددوبچیاں دم توڑ گئیں۔خشک سالی اورجان لیوا امراض اب تک 224افرادکی جان لے چکے ہیں۔سول اسپتال مٹھی میں اب بھی 58بچے زیرعلاج ہیں۔جن کے علاج معالجے کے لئے مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی ایک سوالیہ نشان ہیایک ایک بیڈ پر دو،دومریض زیرعلاج ہیں۔صفائی ادویات کی فراہمی بھی ایک مسئلہ ہے۔آج یہاں زیرعلاج مزید دو بچیاں دم توڑ گئیں جس کے بعد تھر میں جان لیواامراض اورخشک سالی سے مرنے والوں کی تعداد224 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے اعلا ن کردہ امدادی رقوم کے حصول کے لئے بے نظیر انکم اسپورٹ کارڈ ہاتھوں میں تھامے متاثرین کی بڑی تعدادبینکوں کے باہر موجود رہتی ہے جوجزوی طورپر فعال اے ٹی ایم سے رقوم نکالنے کے لئے گھنٹوں انتظار کرتی رہتی ہے۔تھر میں گرمی بھی بڑھتی جارہی ہے جس کے ساتھ امدادبھی تقریباً تھم گئی ہے۔