تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:25

چکوال حادثے کا ایک اورزخمی دم توڑگیا، مرنیوالوں کی تعداد18ہوگئی

جیو نیوز - سرگودھا …چکوال حادثے کا ایک اورزخمی الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں دم توڑ گیا،مرنے والوں کی تعداد18ہوگئی، گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افرادکی نمازجنازہ آج شام اداکی جائے گی۔سرگودھا کے گاوٴں چھوٹا ساہیوال سے منی ٹرک میں سوار دو خاندانوں کے 68افراد پیرکھارا دربارجارہے تھے۔ منی ٹرک چکوال میں مارٹن خْرد کے مقام پر پہاڑی راستے کا موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگرا۔حادثے میں 4خواتین اور 3بچوں سمیت 17افراد جاں بحق اور 49 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو للہ ٹاوٴن اور سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج ایک اورزخمی دم توڑگیا۔جسکے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔حادثے میں شہ زورٹرک کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا جو پولیس کی تحویل میں ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار افراد میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔تمام افراد کا تعلق سرگودھا سے ہے۔ جن کی نماز جنازہ آج شام سرگودھا کی تحصیل چھوٹا ساہی وال میں ادا کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.