تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:13

پنجاب میں ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈوں کاسحر ٹوٹ رہا ہے،الطاف حسین

جیو نیوز - لندن…متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈوں کاسحر ٹوٹ رہا ہے ، کارکن مستقل مزاجی سے تحریک کا پیغام پھیلائیں ،یہ بات انھوں نے لاہورمیں سینٹرل پنجاب اور لاہور ڈسٹرکٹ کے ذمے داران سے ٹیلی فونک گفت گو میں کہی۔الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب میں اسٹیبلشمنٹ کی زیر اثر جماعتوں کا بہت اثر رسوخ رہا ہے اسی لیے ایم کیوایم کو پنجاب میں کام کرنے اور اپنا تنظیمی پیغام پھیلانے میں ہمیشہ سے مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا رہا ہے۔ان کاکہناتھاکہ متحدہ پرملک دشمنی ، دہشت گردی اور طرح طرح کے الزامات لگائے تاکہ پنجاب کے غریب ومتوسط طبقہ کے محروم عوام کو ایم کیوایم سے دور رکھا جائے ، اور فرسودہ جاگیر دارانہ نظام برقرار رہے۔ تاہم تمام تر سازشوں ،رکاوٹوں اور منفی پرو پیگنڈوں کے باوجود ایم کیوایم پنجاب میں جڑیں مضبوط کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.