تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:49

رحیم یار خان میں گیس پائپ لائن تباہ کرنے کی کوشش ناکام

جیو نیوز - رحیم یار خان…رحیم یار خان پولیس نے بھونگ کے قریب مین گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی، تین ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 9 کلو باردوی مواد برآمد کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل ظفر چٹھہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے آج بھونگ کے قریب گزرنے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کو ناکام بنادیاہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو گیس پائپ لائن کے قریب سے مشکوک حالت میں دیکھ کر انھیں روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور انکے قبضے سے 9 کلو دھماکہ خیز مواد ، الیکٹرک سرکٹ اور ریمورٹ کنٹرول اور اسلحہ برآمد کرلیا، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گیس پائپ لائن کو اڑانا چاہتے تھے۔ قبل از بھی دو دفعہ وہ گیس پائپ لائن کو اڑا چکے ہیں۔ ڈی پی اوکا دعویٰ ہے کہ ملزمان کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.