6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:22
کراچی:ون ویلنگ کرنے پرزیر حراست 50نوجوان شخصی ضمانت پررہا
جیو نیوز - کراچی…اینٹی کارلفٹنگ سیل نے گزشتہ روز حراست میں لیے گئے ون ویلنگ پر موٹر سائیکلوں کی ریس لگانے والے 50 موٹر سائیکل سواروں کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ ایس ایس پی اے سی ایل سی نعمان صدیقی کے مطابق اینٹی کارلفٹنگ سیل نے گزشتہ روز حراست میں لیے گئے۔ون ویلنگ پر موٹر سائیکلوں کی ریس لگانے والے 50 موٹر سائیکل سواروں کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا ہے۔والے 50 موٹر سائیکل سوار منچلوں کو حراست میں لیا گیا ہے،زیر حراست نوجوانوں کی 35 سے زائد موٹر سائیکلوں کو بھی پولیس نے تحویل میں لیا ہے،جن کے پاس موٹر سائیکلوں کے کاغذات بھی موجود نہیں تھے۔ایس ایس پی اے سی ایل سی نعمان صدیقی کے مطابق ون ویلنگ کی آڑ میں مسروقہ موٹرسائیکل دیگر علاقوں میں منتقل کئے جانے کی اطلاعات ہیں جن گاڑیوں کے کاغذات پیش کردیئے جائیں گے انھیں چھوڑ دیا جائے گا۔