تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:10

وزیراعظم نواز شریف کی کامیاب صدارتی انتخابات پر افغان عوام کو مبارکباد

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف نے کامیاب صدراتی انتخابات پر افغان عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے نئی افغان قیادت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ایک بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی طرح کابل میں بھی انتقال اقتدار پر امن ہو گا۔ صدارتی انتخابات میں جمہوری سفر افغان عوام کے لئے تاریخی لمحہ ہے۔ افغانستان میں انتخابات امن کے استحکام میں اہم ثابت ہو نگے۔امید ہے افغانستان میں جمہوریت پھلے پھولے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.