تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:10

سردار مہتاب عباسی جلد خیبر پختونخواہ کے گورنر کا حلف اٹھاینگے، ارباب خضر

جیو نیوز - پشاور… پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ سردار مہتاب عباسی جلد خیبر پختون خوا کے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ۔پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آئندہ دوتین روز میں گورنر کے نام کی منظوری دے دینگے جس کے بعد رواں ہفتے خیبر پختونخواہ کے نئے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے کارکن سردار مہتاب عباسی کی نئے گورنر کی حیثیت سے تقرری کا خیر مقدم کریں گے ،پارٹی کارکن وزیراعظم نواز شریف کے ہر فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.