6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:23
ڈیرہ مراد جمالی: پیرو پل پولیس چوکی پر فائرنگ، 1 پولیس اہلکار جاں بحق
جیو نیوز - ڈیرہ مراد جمالی…پیرو پل پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک حملہ آورہلاک جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ہلاک حملہ آور کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔