7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:50
اسلام آباد: گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، 3افراد زخمی
جیو نیوز - اسلام آباد…کہنہ پل کے علاقے میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس سلنڈر کا دھماکا شادی ہال میں ہوا، دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔