7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:52
طالبان قیادت اور حکومتی کمیٹی کی ملاقات فاٹا میں ہوگی، پروفیسر ابراہیم
جیو نیوز - پشاور…طالبان کے رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان قیادت اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ملاقات قبائلی علاقے میں ہوگی، تاہم اس کا تعین آئندہ دو تین روز میں کیا جائے گا۔ طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کے مطابق طالبان قیادت اور حکومتی کمیٹی کے درمیان دوسری ملاقات کے بارے صورت حال آئندہ چند دنوں میں واضح ہوجائے گی۔ پروفیسر ابراہیم کے مطابق ملاقات کی جگہ فاٹا میں ہی ہوگی، تاہم اصل جگہ کا تعین آئندہ دو تین روز میں کیا جائے گا، جس کے لئے طالبان قیادت سے رابطے کئے جارہے ہیں۔ رکن طالبان کمیٹی پروفیسر ابراہیم نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ امن جنگ سے نہیں مذاکرات سے بحال ہوں گے۔