7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:40
سانحہ گیاری،تاریخ کی بدترین قدرتی آفت کو دوسال بیت گئے
جیو نیوز - اسکردو…سانحہ گیاری کو دوسال بیت گئے،2012 میں آج ہی کے دن گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے 129فوجیوں سمیت140افرادنے جام شہادت نوش کیاتھا۔7اپریل 2012 کی شب پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرسکے گی۔دنیا کے بلند ترین محاذ گیاری سیکٹرپر سرحدوں کی حفاظت پر مامورفوجی جوان اورسویلین پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب ایک بڑے گلیشئر نے سرکناشروع کیااوربٹالین ہیڈ کوارٹر پر آگر۔سانحہ کیا تھا ایک قیامت تھی جو تاریخ کی بدترین قدرتی آفات میں سے ایک بن گئی۔بٹالین ہیڈ کوارٹر میں موجود 129فوجی اور11سویلین گلئیشر میں دب گئے۔گلیشئر کا حجم غیرمعمولی تھا۔پاک فوج نے فوری طورپر سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کا آغاز کیا جوکئی ماہ تک جاری رہا۔ایک مشکل اورکٹھن آپریشن کے دوران 133لاشیں تلاش کرلی گئیں۔آج بھی پوری قوم اپنے شہیدوں کویادکرتی ہے اورمشکل ترین حالات میں سرزمین کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے۔