7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:56
چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں مکان کی چھت گرنے سے لڑکی جاں بحق
جیو نیوز - چارسدہ …چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، ملبے میں دب کر ایک لڑکی جاں بحق، 2 بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شب قدر کے علاقے ہریانہ میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی،ملبے تلے دب کر 13 سالہ نبیلہ جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والی لڑکی کا تعلق شب قدر کے علاقہ رشکئی سے ہے جو اپنی نانی کے گھر ملنے گئی تھی۔زخمیوں کو سول اسپتال شب قدر منتقل کردیاگیا، جہاں انکو طبی امداد دی جارہی ہے۔