7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:49
الطاف حسین کی عوام سے استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی اپیل
جیو نیوز - کراچی…سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس 20 اپریل کو فیصل آباد میں ہوگی ،متحدہ قومی مومنٹ کے قائدالطاف حسین نے عوام سے کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم گذشتہ سال 15اپریل کو انتقال کر گئے تھے۔ 20اپریل کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ان کی پہلی برسی کے موقع پر فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراوٴنڈ میں استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے اتوار کی شب لندن فون کر کے الطاف حسین اور ایم کیوایم کو استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ الطاف حسین نے ایم کیوایم کو کانفرنس میں مدعو کرنے پر صاحبزادہ حامد رضا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ایم کیوایم اس اجتماع میں ضرور شرکت کریگی۔