7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:21
فاٹا کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے ،پشاورہائیکورٹ کافیصلہ
جیو نیوز - پشاور… پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا کو عدلیہ کے دائراختیار سے باہر قراردیدیا۔ لارجر بنچ نے فاٹا میں عدلیہ کے دائرہ اختیار سے متعلق ریفرنس پارلیمنٹ کو بھیجوانے کے احکامات جاری کردیئے۔ پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا میں عدلیہ کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے فاٹا میں عدلیہ کے دائرہ اختیار سے متعلق ریفرنس پارلیمنٹ کو بھیجوانے کے احکامات جاری کردیئے، جس میں عدلیہ کے اختیارات کے لئے آئینی ترمیم کی ہدایت کی گئی ہے۔ لارجر بنچ نے فیصلے میں کہا کہ ہائی کورٹ کو فاٹا میں عدالتی دائرہ اختیار حاصل نہیں۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فاٹا کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اورآئینی ترمیم کے ذریعے ان کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ضروری ہے۔