تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:21

حکمرانوں کے کتے مربے کھائیں،عوام کیلئے چوہے مار گولیاں ،جسٹس خواجہ

جیو نیوز - اسلام آباد…جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ حکمرانوں کے تو کتے بھی مربے کھاتے ہیں جبکہ عوام کو چوہے مار گولیا ں کھانے کو دے دی گئی ہیں، حکمران سن لیں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ کروڑوں روپے خرچ کرکے میلے منعقد کیے جارہے ہیں لیکن غریب آدمی کا کسی کو احساس نہیں ، حکمران سن لیں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ مداخلت کرے گی اور عام شہری کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ عدالت نے وفاق اور چاروں صوبوں سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام سے متعلق اقدامات پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.