8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:32
کراچی:لیاری گینگ وار کے 2 ملزم گرفتار، اسلحہ اور دستی بم برآمد
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے گارڈن اور میٹھادر سے لیاری گینگ وار سے وابستہ 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے گئے۔پولیس حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ گارڈن کے علاقے سے لیاری گینگ وار کا اہم ملزم نوید بلوچ عرف ناظر کو گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک دستی بم اور ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے۔دوسری جانب میٹھادر کے علاقے سے لیاری گینگ وار کے ملزم دانش کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد واردتوں میں ملوث ہے،جس کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے،ملزم دانش کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔