تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:28

پاک ایران جنگی مشقیں آج سے آبنائے ہرمز میں شروع ہونگی

جیو نیوز - اسلام آباد…پاکستان اور ایران کی بحری افواج آج آبنائے ہرمز میں مشترکہ جنگی مشقیں کریں گی۔ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں آج پاکستان اور ایران کی بحری افواج مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کریں گی۔ گزشتہ روز پاکستان کا ایک بحری جنگی جہاز، ایک آبدوز اور کئی کشتیاں ایران کی بندر گاہ بندرعباس میں لنگرانداز ہو گئے ہیں۔ ایران کی سرکاری ٹی وی کے مطابق مشترکہ بحری مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے۔ پاکستانی بیڑہ ایرانی حدود میں 4 روز تک قیام کریگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.