تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:46

تمام ادارے اپنا دفاع کرتے ہیں،پارلیمنٹ سب سے مقتدر ہے ،خواجہ آصف

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنا اوراپنے افراد کا دفاع کرتے ہیں۔پارلیمنٹ سب سے مقتدر ادار ہ ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہو ئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اب اس روایت کو بدلنا ہو گا، پارلیمنٹ جمہوریت کا مستحکم ادارہ ہے اور سب سے بڑا مقتدر ادارہ ہے ،ماضی کی طرح ایسا تاثر نہ پھیلایا جائے کہ پارلیمنٹ محترم نہیں، جب بھی اقتدار پر شب خون مارا جاتا ہے تو ہمارے اپنے ساتھی ہی ان کا ساتھ دے کر ہمیں نیچا دکھاتے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی لفظی جنگ کے بھی کچھ قواعد ہونے چاہئیں۔اگر ایسا کریں گے تو دوسروں سے پارلیمنٹ کا تقدس پامال نہ کرنے کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.