تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:43

اسد عمر کا اراکین اسمبلی کے ٹیکس نہ دینے کے معاملے پربحث کا مطالبہ

جیو نیوز - اسلام آباد… تحریک انصاف کے اسد عمر آج پھرقومی اسمبلی میں مطالبہ کیاکہ اراکین اسمبلی کے ٹیکس دینے کے معاملے پر ان کی تحریک پر بحث کی جائے ، ارکان پارلیمنٹ پرپہلے ہی انگلیاں اٹھ چکی ہیں ، عوام زبانی وضاحتوں کا یقین نہیں کریں گے ، اس پر وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ یہ کہنا کہ ارکان پارلیمنٹ کو عوام کا اعتبار حاصل نہیں،غلط ہے ،عوام ہمیشہ پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام اور انہیں قبول کرتے ہیں، عوام نے سیاستدانوں کے ساتھ مل کر آئین کی حفاظت کے لیے جدوجہد کی ہے ، عوام کو پارلیمنٹ پر اعتماد نہ ہونے کا تاثر غیرجمہوری طاقتوں کی طرف سے دیاجاتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.