8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:7
غیرعسکری قیدیوں کی رہائی اورپیس زون پرپیشرفت نہ ہوناافسوسناک ہے، طالبان
جیو نیوز - پشاور…کالعدم تحریک طالبان نے کہا ہے کہ غیرعسکری قیدیوں کی رہائی اورپیس زون پرپیشرفت نہ ہوناافسوسناک ہے،ملک بھرمیں ہمارے ساتھیوں کیخلاف کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔ اپنے ایک جاری اعلامیے کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ فہرست حکومت کودے چکے ہیں لیکنکوئی غیرعسکری قیدی رہانہیں ہوا۔ طالبان نے جنگ بندی پرپوری سنجیدگی سے عمل کیا، لیکن حکومت مسلسل لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔ تحریک طالبان کا مزید کہنا ہے کہ ان کے ابتدائی3مطالبے تھے۔فریقین کی آمدورفت کیلئے فری پیس زون کاقیام پہلامطالبہ تھا،غیرعسکری قیدیوں کی غیرمشروط رہائی دوسر اور تیسرامطالبہ ملک میں طالبان کیخلاف کاروائیاں روکنے کاتھا۔لیکن حکومت مسلسل لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔