8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:23
اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی فٹبال ٹیم کا دورہ سندھ اسمبلی
جیو نیوز - کراچی…اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی پاکستانی ٹیم نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا، ارکان اسمبلی نے کھڑے ہوکر کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ٹیم سندھ اسمبلی پہنچی تو خواتین ارکان نے استقبال کیا اور انھیں روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی، اسمبلی ہال پہنچنے پر ارکان نے کھڑے ہوکراورڈیسک بجاکر ٹیم کا شانداراستقبال کیا، صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے سندھ حکومت کی جانب سے ہرکھلاڑی کے لیے دو،دولاکھ روپے انعام اوراسٹریٹ چلڈرنزکے نام سے بین الاقوامی فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیرروبینہ قائمخانی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جلد ٹیم کے لیے سرپرائز انعام کا اعلان کریں گے۔