تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:28

خیبرپختون خوا اسمبلی کے بعض اراکین بجلی چوروں کی حمائیت کرتے ہیں،عابد شیرعلی

جیو نیوز - پشاور…پانی و بجلی کے وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے وزراء اور ارکان اسمبلی بجلی چوروں کی حمایت کرتے ہیں،وہ پیسکو ہیڈکوارٹرپشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ صوبہ میں 11 فیڈرز کوعدم ادائیگی پر بند کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اسمبلی کے ارکان کو چاہیئے کہ وہ بجلی چوروں کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں۔ لیکن بعض اراکین پیسکو ملازمین کو ہراساں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے باعث صرف ایک ماہ کے دوران 1.3 ارب روپے کے نقصانات کم ہوئے ہیںَ ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.