8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:28
سردارمہتاب نے خیبرپختونخوااسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا
جیو نیوز - پشاور…مسلم لیگ ن کی جانب سے خیبرپختونخوا کے لئے نامزد کئے گئے سردارمہتاب احمد خان نے صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے دے دیا ہے اورتوقع کی جارہی ہے کہ وہ جمعرات کواپنے نئے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔سردارمہتاب احمد خان عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 45 ایبٹ آباد ٹو سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرمنتخب ہوئے تھے اوروہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈراورحزب اختلاف کے سربراہ تھے۔ وہ میاں نوازشریف کے دوسرے دوراقتدارمیں صوبے کے وزیراعلی بھی رہے ۔سابق صدرپرویزمشرف کی جانب سے میاں نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد گرفتارہونے والے رہنماؤں میں شامل تھے۔ ان کی خالی کی ہوئی نشست پران کے بیٹے شمعون یارخان ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔